کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 03ملزمان کو گرفتارکر لیا، اسلحہ برآمد

بدھ 24 اپریل 2019 23:09

راولپنڈی24اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اپریل2019ء) تھانہ کینٹ پولیس نے ڈکیتی کی نیت سے بیٹھے 03ملزمان کو گرفتار رکرکے ان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس کو خفیہ ذرائع سے اطلاع ملی کہ چند اشخاص ڈکیتی کی نیت سے حیدر روڈ پر موجود ہیں جس پر مقامی پولیس نے فوری کاروائی کرتے ہوئے 03ملزمان شاہ فیصل ، عمیر اور منان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 03عدد پستول 30بور معہ 12روند برآمد کرکے ملزمان کیخلاف مقدمات درج کرلیے۔ ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ،سنسنی خیز انکشافات کی توقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں