پوٹھوار سرکل پولیس کا سرچ آپریشن، 300گھروں میں رہائش پزیر افراد کے کوائف چیک، 12افراد کے خلاف مقدمات درج

جمعرات 25 اپریل 2019 13:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) پوٹھوار سرکل پولیس نے چارر تھانوں کی حدود میں سرچ آپریشن کے دوران تین سو گھروں میں رہائش پزیر افراد کے کوائف چیک کئے اور 12افراد کے خلاف مختلف نوعیت کے مقدمات درج کئے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے پوٹھوار سرکل کے سپرنٹنڈنٹ پولیس کپٹن(ر)دوست محمد نے "اے پی پی"کوبتایا ہے کہ سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ،غیرقانونی اسلحہ اور منشیات فروشوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے تین سو سے زائد گھروں کے کوائف اکھٹے کئے گئے جبکہ تھانہ ریس کورس،تھانہ آر اے بازار،تھانہ نصیرآباد اور تھانہ ویسٹریج کی حدود میں ناکہ بندی کر کے مشکوک افراد،گاڑیوں اور موٹرسائیکل سواروں کی بھی تلاشی لی گئی۔

سرچ آپریشن میں چاروں تھانوں کے ایس ایچ اوز ،ایلیٹ فورس،سی ٹی ڈی اور لیڈی پولیس نے بھی حصہ لیا۔سرچ آپریشن کے دوران بارہ افراد کے خلاف مقدمات درج کئے جن میں تین ایف آئی آر کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی اور 09مقدمات 55/109رات گئے آوارہ گردی ایکٹ کے خلاف درج کئے گئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں