حکومت پنجاب نمائشی اور کمیشن زدہ اقدامات کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کو رمضان ریلیف پیکیج دے رہی ہے‘راجہ راشد حفیظ

مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے گذشتہ حکومتوں کی کھوکھلی کاروائیوں کے بھلیکے میں نہ رہیں‘وزیر خواندگی پنجاب

جمعرات 25 اپریل 2019 14:39

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) پنجاب کے وزیر خواندگی و غیر رسمی بنیادی تعلیم راجہ راشد حفیظ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب نمائشی اور کمیشن زدہ اقدامات کی بجائے حقیقی معنوں میں عوام کو رمضان ریلیف پیکیج دے رہی ہے ․ مہنگائی، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والے گذشتہ حکومتوں کی کھوکھلی کاروائیوں کے بھلیکے میں نہ رہیں اور اپنی اصلاح خود کر لیں ورنہ ان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائیگی ․ حکومت پنجاب رمضان المبارک میں تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دے رہی ہے ․ ادارہ جاتی اصلاح اور کرپشن کے خاتمے کے مثبت نتائج بہت جلد عوام تک پہنچنا شروع ہو جائینگے ․ یہ بات انہوں نے لاہور سے کارکنوں کے بات ٹیلی فونک بات چیت کرتے ہوئے کہی ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ گذشتہ حکومت کے دور میں عوام کو اتنا رمضان ریلیف پیکیج نہیں دیا جاتاتھا جتنا اس کے واویلے پر خرچ کیا جاتا تھا ․ ہماری حکومت حقیقی معنوں میں تمام وسائل عوام کو ریلیف دینے پر خرچ کرے گی اور ہمارا ایکشن خود بولے گا ․ انہوں نے کہا کہ پنجاب بھر میں رمضان المبارک کے دوران خصوصی بازار لگا کر عوام کو تاریخ کا سب سے بڑا رمضان ریلیف پیکیج دیا جا رہا ہے جو رمضان کے آخری عشرے میں عید بازار میں بدل جائیگا ․ ان بازاروں میں عوام کو معیاری اور سستی اشیائے خوردونوش بہم پہنچائی جائیں گی ․ راجہ راشد حفیظ نے کہا کہ مہنگائی ، ذخیرہ اندوزی اور ملاوٹ کرنے والوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائیگا چاہے ان کا تعلق کسی بھی بااثر شخص یا خاندان سے کیوں نہ ہو اس لئے ایسے عناصر کو اپنی اصلاح خود کر لینی چائ-ییے -

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں