گورنمنٹ عثمانیہ گرلز ہائی سکول راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے عنوان سے تقریری مقابلے

جمعرات 25 اپریل 2019 20:36

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) محکمہ بہبود آبادی راولپنڈی کے ہفتہ آبادی کے سلسلے میں گورنمنٹ عثمانیہ گرلز ہائی سکول راولپنڈی میں بڑھتی ہوئی آبادی کے مسائل کے عنوان سے تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں مختلف کلاسز کی طالبات نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

تقریب کی مہمان خصوصی ضلعی آفیسر بہبود آبادی شیریں سخن تھیں جبکہ سکول کی پرنسپل ڈاکٹر فرح، وائس پرنسپل شائستہ سجاد, مس ماریہ , ساجدہ شاہین , اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی۔ ضلعی آفیسر بہبود آبادی راولپنڈی شیریں سخن نے کہا کہ نئی نسل ملک کی تعمیر و ترقی میں بھرپور کردار ادا کرے گی کیونکہ تعلیم یافتہ طبقہ ہی ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بڑھتی ہوئی آبادی ملکی وسائل کو ہڑپ کر رہی ہے اگر ہم نے آج ہی سے اس اہم مسئلے کی طرف توجہ نہ دی اور اپنے کنبوں کو اپنے وسائل کے مطابق ترتیب نہیں دیا تو ملکی ترقی میں کبھی آگے نہیں بڑھ سکتے۔ اس موقع پر طالبات نے بڑھتی ہوئی ٓبادی اور اس کے نقصانات کے حوالے سے تقاریر کیں۔ تقریب کے آخر میں تقریری مقابلوں میں اول , دوم اور سو م آنے والی طالبات میں ٹرافیاں اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں