پولیو کے قطروں کے حوالے سے والدین کے شکوک و شبہات دور کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب

جمعرات 25 اپریل 2019 23:12

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں انسداد پولیو مہم 22 اپریل سے جاری ہے اور پشاور کے واقعہ کے بعد کچھ والدین کی طرف سے پولیو قطروں کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے اور بعض نے اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے سے انکار بھی کیا ہے ۔

والدین کے شکوک و شبہات کو دور کرنے اور ا نکا ر کرنے والے والدین کو قائل کرنے کے لیئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔پولیو مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا کہ قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے ضلعی انتظامیہ افسران اور اسسٹنٹ کمشنر ز ذاتی طور پر ملاقات کرتے ہیں اور انہیں قائل کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ انکار کرنے والے والدین میں سے کئی اگلے دن اپنے بچوں کو پولیو سے بچائو کے قطرے پلانے پر راضی ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم ٹارگٹ ہر صورت حاصل کیا جائے گا اور تمام فیلڈ سٹاف پوری مستعدی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کر رہا ہے ․تاکہ اس مہم کو کامیاب بنایا جا سکے ․ انہو ںنے کہا کہ اس مہم کا مقصد اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور جو لو گ اس میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں انہیں پولیو مہم کی افادیت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں