راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم ٹارگٹ ہر صورت حاصل کیا جائے گا، ڈاکٹر محمد ارشد خان

جمعرات 25 اپریل 2019 23:22

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اپریل2019ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی راولپنڈی ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم ٹارگٹ ہر صورت حاصل کیا جائے گا، تمام فیلڈ سٹاف پوری مستعدی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کر رہا ہے تاکہ مہم کو کامیاب بنایا جا سکے۔ پشاور کے واقعہ کے بعد کچھ والدین کی طرف سے پولیو قطروں کے حوالے سے شکوک و شبہات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیو مہم کے بارے میں تفصیلات بتاتے ہوئے ڈاکٹر محمد ارشد خان نے کہا کہ والدین کے شکوک و شبہات کو دور کرنے کیلئے جامع حکمت عملی مرتب کر لی گئی ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قطرے پلانے سے انکار کرنے والے والدین سے ضلعی انتظامیہ افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز ذاتی طور پر ملاقات کرکے انہیں قائل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم ٹارگٹ ہر صورت حاصل کیا جائے گا اور تمام فیلڈ سٹاف پوری مستعدی اور قومی خدمت کے جذبے سے سرشار ہو کر کام کر رہا ہے۔ انہو ں نے کہا کہ اس مہم کا مقصد اپنے مستقبل کو محفوظ بنانا ہے اور جو لوگ اس میں رکاوٹ کا سبب بن رہے ہیں انہیں پولیو مہم کی افادیت کے بارے میں بتایا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں