گٹکاکی فروخت پر پان شاپ،ناقص انتظامات پر میرج ہال،اشیائے خورونوش پر لیبلنگ نہ ہونے پر2فوڈٹریڈرز سیل

متعددفوڈپوائنٹس کو105,760کے جرمانے،وارننگ نوٹسز جاری، گٹکا،زائدالمیعاد اورمضر صحت اشیاء تلف

جمعرات 25 اپریل 2019 23:43

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اپریل2019ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد عثمان کی ہدایت پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت،غیر معیاری اجزاء کے استعمال اورصفائی کے ناقص انتظامات پر4فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کیا۔ متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر105,760کے جرمانے عائدکیے۔

تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںکارروائی کرتے ہوئے سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے، اشیائے خورونوش پر لیبلنگ کی عدم موجودگی، غیر معیاری سٹوریج اورناقص صفائی پرایم اینڈ ایس پروڈکٹس اور ملچ فوڈز کو سیل کر دیا۔اسی طرح زائدالمیعاد اجزاء کے استعمال،ملازمین کے میڈیکلز کی عدم دستیابی،حشرات کی بہتات،گندی اور بد بودار حالت کی بناء پر بلیسنگ میرج ہال کو سر بمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں راولپنڈی ہی میں ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر باہول پان شاپ کو سیل کر دیا۔علاوہ ازیںراولپنڈی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر87,260کے جرمانے عائد کیے ۔چکوال اور گردونواح میں متعدد فوڈ پوائنٹس کوپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر18,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔ ڈویژن بھر میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میںممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اور مضر صحت اشیاء تلف کر دی گئیں۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں