راولپنڈی،کوریا کی4 رکنی پارلیمانی وفد کا پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ

جمعرات 25 اپریل 2019 23:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2019ء) کوریا کی4 رکنی پارلیمانی وفد نے پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی کا دورہ کیا وفد کی سربراہی کوریا کی پارلیمنٹ کے ممبر سوہک لی نے کی جبکہ باقی ممبران میں ساکوک ہون لی ، جونگ بی چن، جے کانگ لی اور کوریا کے پاکستان میں سفیر کاک سون کیو ، ڈی جی کوئیکا آفس اسلام آباد چانگ جانگ ، کوریا پارلیمنٹ اور کوئیکا آفس اسلام آباد کے آفسران بھی موجود تھے کوریاکے پارلیمانی وفد کا یہ دورہ یونیورسٹی میں کوریا کے تعاون سے تعمیرپاک کوریا سنٹر کا دورہ کرنا تھا اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان، ڈین ڈاریکٹرز و فیکلٹی ممبران بھی موجود تھے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کہا کہ اس سنٹر کے قیام سے یونیورسٹی نہ صرف جدید ٹیکنالوجی کے بارے میں کسانوں کو تربیت دے رہی ہے بلکہ اس سے ادارے کے سائنسدان بھی بھرپور فائدہ اٹھا رہے ہیں وائس چانسلر نے اس موقع پر اس سنٹر کے قیام میں مدد دینے پر نہ صرف کوریا کی حکومت بلکہ ان کی عوام کا بھی شکریہ ادا کیا انہوں نے کہا کہ یہ سنٹر پاکستان کے کسانوں کی معاشی و سماجی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہا ہے ڈاکٹر عطاالمحسن نے اس سنٹر کے بارے میں بریفنگ دی اور زرعی ٹیکنالوجی ٹرانسفرو انکوبیشن سنٹر کے قیام کی ضرورت پر زور دیا جس پر کوریا کے پارلیمانی وفد نے اپنی حکومت کی طرف سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا کورین وفد نے سنٹر میں جاری کورسز کے حوالے سے اطمینان کا اظہار کیا اور کسانوں کی فلاح وبہبود کے لئے کئے جانے والے کاموں کی تعریف کی اور امید کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی مستقبل میں بھی اس طرح کے پراجیکٹ جاری رکھے گی ڈین شعبہ زراعت ڈاکٹر فیاض الحسن ساہی نے اس موقع پر وفد کا شکریہ ادا کیا اورآخر میں وائس چانسلر نے تمام مہمانوں میں شیلڈز تقسیم کیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں