پولیس سائلین کے مسائل کا تھانہ کی سطح پر فوری حل یقینی بنائیں ،آرپی او

جمعہ 26 اپریل 2019 19:17

راولپنڈی 26اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) حکومت پنجاب اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے عزم کی تکمیل اور خصوصی ہدایات کے پیش نظر پولیس اور عوام کے درمیان فاصلے کو کم کرنے ،انصاف کی فوری فراہمی اور عوام کے مسائل کے فوری حل کی پالیسی کو مد نظر رکھتے ہوئے ریجنل پولیس آفیسر احمد اسحاق جہانگیر کی جانب سے سی پی او آفس راولپنڈی میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔

(جاری ہے)

کھلی کچہری میں آرپی ا و راولپنڈی احمد اسحاق جہانگیر ،سی پی او راولپنڈی، ایس ایس پی آپریشن راولپنڈی نے سائلین کے مسائل سنے۔اس موقعہ پر سائلین کی کثیر تعداد نے ریجن بھر سے کھلی کچہری میں شرکت کی جن کے مسائل کو آرپی او راولپنڈی نے فرداً فرداً سنتے ہوئے احکامات صادر کئے۔اس موقعہ پر آرپی او راولپنڈی نے کہا کہ کھلی کچہری کا مقصد عوام کے مسائل کا حل ہے اور اس مقصد کی راہ میں کوئی رکاوٹ برداشت نہ کی جائے گی۔آرپی او نے مزید کہا کہ تمام ایس ایچ اوز کو احکامات جاری ہیں کہ سائلین کے مسائل کا تھانہ کی سطح پر فوری حل یقینی بنائیں یہی پولیس کا مشن اور فرض ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں