ہٹیاں بالا کا رہائشی محمد رفیق بیٹے کے علاج کیلئے کسی مسیحا کا منتظر

جمعہ 26 اپریل 2019 19:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2019ء) آزاد کشمیر ہٹیاں بالا کے رہائشی محمد رفیق نے حکومت اورمخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ اس کا 15سالہ بیٹا عمر رفیق جو تھیلیسیمیا کے مہلک مرض میں مبتلاہے تشخیص کے بعد ڈاکٹروں نے بون میرو ٹرانسپلانٹ (Bone Marrow Transplant)کا مشورہ دیا ہے لیکن اس عمل پر 28لاکھ روپے کے اخراجات درکار ہیں ہوٹل پر پکوائی کاکام کرنے والے محمد رفیق نے راولپنڈی پریس کلب میں صحافیوں کو بتایا کہ بیٹے کے علاج کی وجہ سے نہ صرف اس کا روزگار ختم ہو چکا ہے بلکہ گھر میں موجود سامان بھی فروخت ہو چکا ہے جس سی28لاکھ روپے کی رقم کا انتظام تو درکنار تواتر کے ساتھ آزاد کشمیر سے علاج کے لئے اسلام آباد آنے کا کرایہ بھی نہیں ہے جبکہ ابتدائی ٹیسٹوں میں اس کے دوسرے بیٹے کے نمونے کراس میچ کر گئے ہیں لیکن اخراجات نہ ہونے کی وجہ سے علاج ممکن نہیں محمد رفیق نے حکومت پاکستان اور مخیر حضرات سے اپیل کی ہے کہ رمضان المبارک کے پیش نظر اس کے بیٹے کے علاج میں مدد کی جائے محمد رفیق کے مطابق کوئی بھی سرکاری ادارہ ، این جی اوز اور مخیر حضرات فون نمبر0341.3932476پر رابطہ کر سکتے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں