د*راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں،21 ملزمان گرفتار

ں*پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ناجائز اسلحہ ، بھاری مقدار میں منشیات بھی برآمد کرلی

ہفتہ 18 مئی 2019 21:45

8 راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے منشیات فروشوں اور ناجائز اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف کاروائی میں 21ملزمان گرفتار کر کے 9کلو 520گرام ہیروئن، 1کلو 620گرام چرس ، 35لیٹر شراب ، 1بوتل شراب ، 8پستول 30بور مع 30روند ،1 9ایم ایم مع 2روند اور 1 32بور پستول برآمد کرلیا تھانہ نصیر آبا دپولیس نے علی حسنین سے 1کلو 500گرام ہیروئن ، شفیق سے 2کلو گرام ہیروئن ، ذیشان سے 2کلو ہیروئن ، زر بی بی سے 2کلو ہیروئن، سائر ہ بی بی سے 1کلو 500گرام ہیروئن ، تھانہ مندرہ پولیس نے حفیظ سے 520گرام ہیروئن ، تھانہ کہوٹہ پولیس نے عامر سے 1160گرام چرس ، تھانہ گوجرخان پولیس نے وسیم سے 230گرام چرس ، تھانہ مری پولیس نے یرید علی سے 230گرام چرس ، تھانہ بنی پولیس نے ذوالفقار سے 10لیٹر شراب ، وقار سے 5لیٹر شراب ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے عابد سے 5لیٹر شراب ، تھانہ نصیر آباد پولیس نے مظہر سے 15لیٹر شراب ،تھانہ پیرودھائی پولیس نے بابر سے 1بوتل شراب اور 2پستول30بور مع 6روند ، فیصل سے 1پستول 30بور مع 5روند ، ارشد سے 1پستول 30بور مع 5روند اور 1 پستول 32بور ، تھانہ صادق آبا د پولیس نے غالب سے 1پستول 30بور مع5روند ، تھانہ واہ کینٹ پولیس نے وزیر سے 1 پستول 30بور مع4روند ، تھانہ گوجر خان پولیس نے اقبال سے 1 پستول 30بور مع 3روند ، تھانہ روات پولیس نے ہارون سے 1 پستول 30بور مع2روند جبکہ تھانہ کہوٹہ پولیس نے عمار سے 1 پستول 9ایم ایم مع 2روند برآمد کرلئے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں