سی پی او راولپنڈی سے انجمن تاجران کے وفد کی ملاقات

رمضان المبار ک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں اور بازاروں ،مارکیٹس،شاپنگ مال پر بھی اضافی نفری کوتعینات کیا جائے گا،کیپٹن(ر) ممد فیصل رانا

منگل 21 مئی 2019 23:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2019ء) سٹی پولیس افسرراولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا سے انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے وفد کی ملاقات ۔ تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی کیپٹن (ر) محمد فیصل راناسے انجمن تاجران راولپنڈی کینٹ کے صدر شیخ حفیظ کی قیادت میں وفد نے ملاقات کی ۔

(جاری ہے)

وفد میں شیخ حفیظ صدر انجمن تاجران کینٹ ، ظفر قادری ، ملک نثار، محمد مبین اور نادر خان شامل تھے ملاقات کے لئے آنے والے وفد نے سی پی او کو راولپنڈی آمد پر خوش آمدید کہا اور انجمن تاجران کینٹ کی طرف سے رمضان المبار ک کے دوران سیکورٹی اور ٹریفک کے معاملات پر بھرپورتعاون کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر سی پی او راولپنڈی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبار ک کے دوران مساجد ،امام بارگاہوں و دیگر عبادت گاہوں پر بھر پور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے اور آنے والے دنوں میں بازاروں ،مارکیٹس،شاپنگ مال اور رش والی جگہوں پر بھی اضافی نفری کوتعینات کیا جائے گا راولپنڈی پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے تمام ممکنہ وسائل بروئے کار لاکر عوام کی حفاظت کیلئے کوشاں ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں