پولیس کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون، اقدام قتل کے ملزمان سمیت چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث سات ملزمان گرفتار

بدھ 22 مئی 2019 17:11

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) پولیس نے مختلف تھانوں کی حدود میں رات گئے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے چوری و ڈکیتی کی وارداتوں اور منشیات فروشی میں ملوث پانچ ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے،اقدام قتل کے مقدمہ ملوث دوملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس ترجمان کے مطابق گذشتہ شب تھانہ چونترہ پولیس نے اقدام قتل کے مقدمہ میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں محسن شاہ اور سید مخدوم شاہ شامل ہیں،ملزمان کے قبضہ سے 01 عدد کلاشنکوف اور 01 عدد پستول 30 بور برآمد کر لیا گیا، ایس ایچ او تھانہ صادق آباد ملک اللہ یار نے ڈکیتوں کے گرد گھیرا تنگ کرتے ہوئے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر 3ڈکیت گرفتار کر لئے،ملزمان انور خان، محمد طیب، بلال حسین کوگرفتارکیا، ایس ایچ او تھانہ پیرودھائی راجہ عبد الرشید نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر موٹر سائیکل چور گرفتار کر لیا،ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج رجسٹر کر کے تفتیش شروع کر دی گئی،دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ نیوٹاون راجہ مصدق نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر مشہور بدنام زمانہ منشیات فروش حبیب خان کو گرفتار کر لیا،ملزم سے 1 کلو 350 گرام چرس برآمد ہوئی،پولیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں