چکلالہ کینٹ، صفائی کا نظام جدید خطوط پر استوار، ہارلے سٹریٹ ڈمپنگ پوائنٹ کو پختہ کر کے خوبصورت لکھائی کر دی گئی

بدھ 22 مئی 2019 17:44

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء)چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے صفائی کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا شروع کر دیا ۔ذرائع نے اے پی پی کو بتایاکہ چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے کینٹ بھر میں صفائی کے جدید نظام کو فعال بنانے کے لیے دیگر اقدامات کے ساتھ ساتھ تمام ڈمپنگ پوائنٹس کو کنکریٹ سے پختہ کر کے چار دیواری بنا کر خوبصورت رنگ و روغن کرنے کے کام کا آغاز کر دیا گیاہے۔

(جاری ہے)

قومی خبر ایجنسی کو دستیاب اعداد و شمار کے مطابق چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ نے ڈور ٹوڈور کوڑا اکٹھا کرنے کا نظام اپنانے کے ساتھ صفائی کے نظام کو جدیدطرز دینے کے لیے کینٹ بھر کے ڈمپنگ پوائنٹس کو پختہ کرنے کاکام بھی شروع کر دیاہے ۔شہریوں نے اے پی پی کو بتایاکہ قبل ازیں ہارلے سٹریٹ میں واقع ڈمپنگ پوائنٹس سے بدبو کے بھبھوکے اٹھتے تھے اور مکینوں کو مشکلات لاحق ہونے کے علاوہ یہاں سے لوگوں کو گذرنا تک محال تھا تاھم اب کینٹ بورڈ انتظامیہ نے اس ڈمپنگ پوائنٹ کو کنکریٹ سے پختہ کرکے اس کی چار دیواری پر خوبصورت لکھائی بھی کر دی ہے ۔شہریوں نے بتایاکہ ڈمپنگ پوائنٹ کو نیا انداز دینے کے بعد اس کی خوبصورتی میں بھی اضافہ ہو گیا ہے اور کنکریٹ کی بدولت بدبو بھی ختم ہو گئی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں