حضرت علی کا یو م شہادت بھر پور مذہبی عقیدت سے منانے کے لئے تمام تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے، ڈپٹی کمشنر

بدھ 22 مئی 2019 18:20

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2019ء) ڈ پٹی کمشنر را ولپنڈی چوہدری محمد علی ر ندھاوانے ہدایت کی ہے کہ اکیس رمضان المبا رک کوحضرت علی کے یو م شہادت کو بھر پور مذہبی عقیدت سے منا نے کے لئے تما م تر انتظامات کو حتمی شکل دی جائے اور اس سلسلے میں امن اقدامات پر کڑ ی نظر ر کھتے ہو ئے کسی چھو ٹے سے چھو ٹے پو ا ئنٹ کو بھی نظر اندازنہ کیا جا ئے نیزتمام اسسٹنٹ کمشنرز اپنے علا قے میں موجودجلو س رو ٹس کا دورہ کر کے سکیو رٹی و دیگر انتظا مات کی نگر انی کر یں۔

انہوںنے مز یدہدایات جا ری کر تے ہو ئے کہاکہ جلو س کی سکیو رٹی کا فو ل پروف انتظام کیا جا ئے اورمیو نسپل کا ر پو ر یشن جلوس روٹس کے لئے اسٹریٹ لا ئٹس فنکشنل اور پیچ ورک کو بھی مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ اپنے د فترمیں کنٹرول روم بھی بنائے جس میں تمام محکموں کے فوکل پر سنز ڈیوٹی دیں گے۔

(جاری ہے)

ر یسکیو 1122کی جا نب سے ایمبو لینس و رضا کار جلو س کے ساتھ ساتھ رہیں۔

انہوں نے واسا اور آر ڈ بلیو ایم سی کے ارکا ن کو کہا کہ جلوس روٹس پر صفائی کے انتظا مات اور پانی کی فراہمی کو بھی یقینی بنایا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ جلوس جو کہ مو ہن پورہ سے فوارہ چوک تک رہے گا اسلئے اس سے قر یب ترین ہو نے کی وجہ سے ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرہسپتال کو عملہ چو بیس گھنٹے ڈیوٹی پرموجودہوں اورایم ایس خود بھی اس دوران ہسپتال میں موجودر ہیںاور دیگر ہسپتال اپنا عملہ ایمبو لینس کے ساتھ ر کھیں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس را ولپنڈی میںیوم شہادت حضرت علی ؑ کے انتظا مات کے سلسلے میں منعقد ہ جائزہ اجلا س کے شرکاء سے خطا ب کے دوران کیا۔ اجلا س میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) ملیحہ جمال،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال، ڈی او سو ل ڈ یفنس طا لب حسین ، سی او میو نسپل کا ر پو ر یشن خواجہ عمران رضا،ڈائریکٹر 1122 ڈاکٹر عبد الرحمن ،سپیشل برانچ ، آئیسکو، واسا اور راولپنڈی و یسٹ منیجمنٹ کے علاوہ دیگرمتعلقہ سر کا ری محکمو ںکے نما ئندگان نے شرکت کی۔

شرکا ء اجلا س سے خطا ب کرتے ہو ئے ڈپٹی کمشنر نے مز ید کہا کہ معا شر ے میںقیا م امن کے لئے اراکین امن کمیٹی کے ساتھ ساتھ ہر فر دکو اپنا کردار ادا کر نے کی ضرورت ہے۔اس سلسلے میںمو جو دہ حالات کے پیش نظر شہر یوں کو محفو ظ و پرامن ما حو ل فر اہم کر نے کے لئے تما م سر کا ری محکمے بھی اپنا کرادر ادا کر تے ہو ئے مقررہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنائیںتا کہ اس مقدس مو قع پر بھی محبت ورواداری اور صبر و برداشت کی فضا کو پروان چڑھاکر امن و امان قائم کیا جا سکے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں