راولپنڈی پولیس خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ،قتل ، ڈکیتی ،کار وموٹر سائیکل چوری میں نامزدملزمان کی تعداد 600سے تجاوز کر گئی

جمعرات 23 مئی 2019 00:20

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار کرنے میں ناکام ،قتل ، ڈکیتی ،کار وموٹر سائیکل چوری میں نامزدملزمان کی تعداد 600سو سے تجاوز کر گئی۔ تفصیلات کے مطابق آر پی او آفس سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق ایسے خطرناک مقدمات جن میں قتل ، ڈکیتی، سٹریٹ کرائم ، کار موٹر سائیکل چوری کے مقدمات میں نامزد ملزمان جن کو پولیس اور مقامی عدالتوں نے اشتہاری قرار دے رکھا ہے تا حال راولپنڈی پولیس ان خطرناک اشتہاریوں کو گرفتار نہ کر سکی ،تھانہ چونترہ، تھانہ واہ کینٹ ، تھانہ صادق آباد، تھانہ گنجمنڈی، تھانہ صدر بیرونی، تھانہ روات، تھانہ مورگاہ، تھانہ ریس کورس، تھانہ نصیر آباد، تھانہ ایئر پورٹ ، تھانہ مندرہ، تھانہ ٹیکسلا ، تھانہ پیر ودھائی کے تھانے خاص کر شامل ۔

(جاری ہے)

ہیں سب سے زیادہ خطرناک قتل کے اشتہاری تھانہ چونترہ کے علاقے کڑڑ، میال، میں موجود پائے جاتے ہیں ان اشتہاریوں کے خلاف ایک ایک اشتہاری پر تین سے چار قتل کے سنگین مقدمات میں پولیس کو مطلوب ہیں ، چونترہ کا علاقہ نورا ، اور پرویز گروپ کے نام سے اپنی شہرت خود رکھتا ہے ، ان اشتہاریوں کی گرفتاریوں کے لیے سابق سی پی او اظہر حمید کھوکھر کے دور میں پولیس مقابلہ بھی ہوا جس میں ضلع راولپنڈی کے تمام تھانوں اور ریزو پولیس لائن کی بھاری فورس نے پولیس مقابلہ میں حصہ لیا ،جس میں بیس سے زیادہ پولیس ملازمین زخمی بھی ہوئے تھے ، اور ایک اشتہاری مقابلہ میںجاں بحق ہوا تھا، آج بھی چونترہ کے گائوں ،میں پنجاب بھر سے آنے والے خطرناک اشتہاریوں کو درجنوں ڈیروں پر پناہ دی جاتی ہے ، کیونکہ چونترہ کی یونین کونسل میں 84گائوں شامل ہیں جو راولپنڈی ضلع ہی نہیں بلکہ راولپنڈی رینج کا علاقہ غیر دوسرے لفظوں میں شمار کیا جاتا ہے اسی وجہ سے اس چونترہ گائوں کی اپنی دہشت ہے ، جہاں پولیس کو سرچ آپریشن کرنے سے قبل سو مرتبہ ماضی میں صرف ایک مرتبہ ہمت کرنے کی ہوئی جس میں22پولیس ملازمین زخمی اور ایک اشتہاری مارا گیا تھا ، اس کے بعد آج تک اس علاقے میں پولیس آپریشن دور کی بات مقامی تھانہ چونترہ اور اس کی پولیس چوکیاں بھی سرکاری گاڑی پر گشت کرنے سے محروم ہیں ، آج بھی روزانہ شام ہوتے ہی چونترہ میں اشتہاریوں کے گروپوں میں ایک دوسرے کے مقابلے میں آتشیں اسلحہ سے ہوائی فائرنگ مقابلہ بازی کی صورت میں کی جاتی ہے ، یہ یونین کونسل سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان کے حلقہ میں شامل ہے مگر چوہدری نثار علی خان بھی اپنی طاقت والی وزارت رکھنے کے باوجود اس چونترہ میں خطرناک اشتہاریوں کا خاتمہ نہ کروا سکے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں