راولپنڈی ،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں

ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر5فوڈپوائنٹس کو سر بمہرکرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر69,000کے جرمانے عائدکئے گئے

جمعرات 23 مئی 2019 00:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پرفوڈسیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ممنوعہ اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر5فوڈپوائنٹس کو سر بمہرکرتے ہوئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصو لوں کی خلاف ورزیوں پر69,000کے جرمانے عائدکئے گئے ہیں تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی میںکارروائی کے دوران کچن ایریا میںزائدالمیعاد اشیاء کی موجودگی،خراب آئل کے استعمال، حشرات کی بہتات،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی،غیر معیاری سٹوریج،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر گریس گرائون ہوٹل، کراچی دربار ہوٹل اور بسم اللہ سموسہ سنٹرکو سیل کر دیا۔

اسی طرح سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے،مٹھائی کی تیاری میں کھلے رنگوں،کیمیکلزکے استعمال اور حشرات زدہ مٹھائیوں کی موجودگی پر فریسکو سویٹس کو سر بمہر کیا گیا۔

(جاری ہے)

مزید برآں فوڈ سیفٹی ٹیموں نے سیالکوٹ میں ممنوعہ گٹکا، زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت اورصفائی کے ناقص انتظامات پرڈیسنٹ جنرل سٹورکوسیل کر دیا۔علاوہ ازیںڈیری سیفٹی ٹیموں نے راولپنڈی کے داخلی راستوں پر ناکے لگا کر کارروائیوں کے دوران 4500لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا۔

ڈویژن بھر میں کارروائیوں کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس کو غیر معیاری خوراک کی فراہمی،صفائی کے ناقص انتظامات اورپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزیوں پر 69,000کے جرمانے عائد کیے گئے۔راولپنڈی اورمختلف علاقوں میں کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میںملاوٹی دودھ، زائدالمیعاد اشیاء اورمضر صحت خوراک تلف کی گئی۔ فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران درجنوں فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسز بھی جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں