راولپنڈی، نان بائیوں کا معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں شٹرڈائون ہرتال کریں گے،نان بائی ایسوسی ایشن

جبکہ پیٹرول منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی نان روٹی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا ، مرکزی صدر نان بائی ایسوسی ایشن

جمعرات 23 مئی 2019 00:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 مئی2019ء) نان بائی ایسوسی ایشن نے روٹی نان کی قیمتوں میں اضافہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ نان بائیوں کا معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں شٹرڈائون ہرتال کریں گے جبکہ پیٹرول منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے کے ساتھ ہی نان روٹی میں استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں دگنا اضافہ کردیا گیا جس کے باعث نان بائیوں نے روٹی اور نان کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا اعلان کردیا ہے پیٹرول منصوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہونے سے نان او روٹی میں استعمال ہونے والافائن آٹا فی بوری 33سو کی بجائے 38سو روپے ہو گئی ہے اسی طرح میدہ کی بوری 33سے 4ہزار ہو گئی آٹا 2880سی3080کر دیا گیا جبکہ نان میں استعمال ہونے والا دودھ، تل، میٹھا سوڈا بھی مہنگا کر دیا گیا نانبائیوں کا معاشی قتل بند نہ کیا گیا تو ملک بھر میں شٹر ڈائون ہڑتال کرنے پر مجبور ہوں گے حکومت فوری طور پر آٹے کی قیمتوں کو کم کیا جائے ان خیالات کا اظہار آل پاکستان نان با ئی ایسوسی ایشن کے مرکزی صدرمحمدشفیق قریشی اورجنرل سیکرٹری خورشید قریشی نے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

ا س موقع پر جہانزیب عباسی، سرفراز عباسی ،چیئرمین ریاض قریشی، گل خان،محمود احمد قریشی ،گل دالی خان، الطاف قریشی سردار مشتاق اور دیگر نے بھی موجود تھے مرکزی صدرمحمدشفیق قریشی اورجنرل سیکرٹری خورشید قریشی نیاجلاس کو ضلعی انتظامیہ سے ہونے والی میٹنگ کے بارے میں اعتماد میں لیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ملز مالکان کے ساتھ نانبائیوں کی میٹنگ کیلئے دو دن کا ٹائم دیا گیا ہم انتظار کریں وگرنہ رمضان میں ہی نان روٹی کی قیمت بڑھانے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر ذمہ داری انتظامیہ پر ہو گی انہوں نہا کہ محکمہ سوئی گیس کی طرف سے بلوں کی ریوائزنگ چند تندوروں کی گئی اتنے بھاری بھر بل کون ادا سکے گا ہم سوئی گیس اور اوگرا کے چیئرمین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ غریب تندور والوں کے بل ریوائز کئے جائیں اگر ریوائز نہ کئے گئے تو عید کے بعد احتجاج اگر مطالبات پھر نہ مانے گیا تو شٹر ڈائون ہڑتال کریں گے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں