پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی، 5 ملزمان گرفتار

جمعہ 24 مئی 2019 17:25

راولپنڈی 24مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2019ء) راولپنڈی کے مختلف تھانوں کی پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی5ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے منشیات اور شراب کی بوتلیں بر آمدکر لی ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کینٹ پولیس نے فیض علی سے 220گرام چرس،تھانہ ٹیکسلا پولیس نے شفیق سے 10لیٹر شراب،اسد خان سے 10لیٹر شراب،کرامت سے 8لیٹر شراب جبکہ تھانہ آر اے بازار پولیس نے بابر سے 24بوتل شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں