راولپنڈی،واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے شہر میں پانی کی یکساں او ر بروقت تقسیم

ٹیوب ویلوں کی دیکھ بھال اور آپریٹروں و والو مین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی چیکنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے

جمعہ 24 مئی 2019 22:12

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 مئی2019ء) واٹر اینڈ سینی ٹیشن ایجنسی (واسا)راولپنڈی نے شہر میں پانی کی یکساں او ر بروقت تقسیم ، ٹیوب ویلوں کی دیکھ بھال اور آپریٹروں و والو مین کی حاضری یقینی بنانے کے لئے ایمرجنسی چیکنگ ٹیم تشکیل دے دی ہے ڈائریکٹر واٹر سپلائی کی سربراہی میں یہ ٹیم ٹیوب ویلوں کے اچانک دورے کر کے غفلت کے مرتکب عملے کے خلاف فوری کاروائی کر ے گی اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز واسا کے اہم ترین اجلاس میں کیا گیاواسا کے چیئرمین محمد عارف عباسی اور منیجنگ ڈائریکٹر محمد تنویرکی صدارت میں ہونے والے اجلاس میںڈی ایم ڈی واسا سلیم اشرف ، ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس ، ڈپٹی ڈائریکٹرز، اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اور سب انجینئرز نے شرکت کی اجلاس میںموسم گرما اوربالخصوص رمضان المبارک میں شہریوںکو پانی کی بلا تعطل سپلائی کیلئے اقدامات کا جائرہ لیاگیااجلاس میں ٹیوب ویل آپریٹرز کی حاضری کو یقینی بنانا، ٹیوب ویلوں کے اوقات پر عملدرآمد ،نان ریٹرن والوز کو چالو حالت میں رکھنا لازمی قرار، الیکٹرک پینلز کی مکمل بحالی ، وائرنگ ، کپیسٹرز اور ریلیز کو فنکشنل رکھنے کی یقین دہانی سب انجینئرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ز کی ذمہ داری ہوگی ٹیوب ویلوں کے ریکارڈ کیلئے تفصیلی چارٹ متعارف کروایا گیا جس میںٹیوب ویل کی مکمل ہسٹری درج ہوگی صارفین کی شکایات کے فوری حل کیلئے وٹس ایپ گروپ پر رپورٹنگ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت دی گئی اور رسپانس ٹائم کو مزید کم کرنے کی ہدایت دی گئی ٹیوب ویلوں اور واٹر ورکس پر بجلی کے استعمال کی سخت نگرانی کی ہدایت تاکہ بجلی کے بلوںمیں کمی لائی جاسکے ان معاملات کو چیک کرنے کیلئے ڈائریکٹر واٹر سپلائی کی نگرانی میں ایمرجنسی چیکنگ ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جو سرپرائز وزٹ کرے گی اور کسی بھی قسم کی کوتاہی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر ایم ڈی واسا نے کہا ہے کہ آئے دن موٹریں جلنا قابل قبول نہیں کیونکہ اگرٹیوب ویل کے ٹیکنکل لوازمات پورے ہوں تو موٹر نہیں جل سکتی اس لئے مستقبل میںکوئی بھی ٹیوب ویل خراب ہوگا تو اس کی ایونٹ رپورٹ بنانا لازمی ہوگی تاکہ خرابی کی بنیادی وجہ معلوم کی جاسکے اور کوتاہی کی صورت میں ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کی جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اپنے ماتحت عملے کا ریکارڈ فوری مرتب کریں جس میں ان کی ڈیوٹی پلیس ، عہدہ ، ڈیوٹی کے اوقات ، رابطہ نمبرز،درج ہوں اور ٹیوب ویلوں پر ٹیوب ویل آپریٹرز کے کوائف آویزاںکرنیکی بھی ہدایت دی گئی ہے ایم ڈی واسا نے کہا کہ عید قریب ہے تمام ڈپٹی ڈائریکٹرز اور اسسٹنٹ ڈائریکٹرز اپنے ماتحت ڈیلی ویجزملازمین کی تنخواہیں 27 مئی(بروزسوموار) تک اکائونٹس سیکشن میں بھجوا دیں تاکہ تمام ملازمین کو تنخواہیں بروقت ادا کی جاسکیںآخر میں چیئرمین واسا محمد عارف عباسی نے پانی کی سپلائی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد تنویر کے چارج لینے کے بعد چیزیں مسلسل بہتری کی طرف جارہی ہیںانہوں نے تمام افسران پر زور دیا کہ وہ واسا راولپنڈی کو ایک مثالی ادارے کی صورت میں دیکھنا چاہتے ہیں اس لئے ان ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ واسا کی کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے انہوں نے کہا ہے کہ یہ میٹنگ ہر 15 روز بعد ہو ا کرے گی جس میں پچھلی میٹنگ کے فیصلوں پر عملدرآمدکا جائزہ لیا جائے گابہتر کارکردگی دکھانے والے ملازمین کو مراعات د ینے اور کام چوروں کے خلاف سخت کاروائی کو یقینی بنایا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں