راولپنڈی، ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے خاتون جاں بحق، دوسری شدید زخمی

ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے فرار ،سی پی او نے ایس پی راول ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) راولپنڈی میں ڈبل سواری پر پابندی کے باوجودتھانہ گنج منڈی کے علاقے میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ سی1خاتون جاں بحق اور دوسری شدید زخمی ہو گئی جبکہ ڈاکوہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے،سٹی پولیس آفیسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے ڈکیتی کے دوران خاتون کے قتل کا نوٹس لیے ہوئے ایس پی راول سے رپورٹ طلب کرلیاطلاعات کے مطابق موہن پورہ کے علاقہ میں مسماة نصرت بی بی اپنی بہو کے ساتھ جارہی تھی کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح ڈاکوئوں نے گن پوائنٹ پر ان کے ہاتھوں میں پہنے طلائی زیورات اور پرس چھیننے کی کوشش کی دونوں خواتین کی مزاحمت پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کر دی جس سے دونوں خواتین زخمی ہو گئی اور ڈاکوئوں ہوائی فائرنگ کرتے فرار ہو گئے فائرنگ کی آواز سن کر اردگردموجود لوگ اکٹھے ہوگئے جنہوں نے زخمی خواتین کو ہسپتال پہنچا دیا لیکن نصرت بی بی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ادھرسی پی او راولپنڈی نے ایس پی راول ڈویژن سے رپورٹ طلب کرلی اور تھانہ پولیس کو ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں