راولپنڈی ، معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ، دو افراد قتل

مقدمہ میںنامزدمرکزی ملزم کو 48گھنٹے بعد بھی گرفتار نہ کر سکی مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سی پی او کی ہدایات پر ٹیمیں تشکیل دے دی

ہفتہ 25 مئی 2019 22:46

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) تھانہ وارث خان پولیس چٹیاں ہٹیاں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ کرکے دو افراد کو بے دردی سے قتل کرنے کے مقدمہ میںنامزدمرکزی ملزم کو 48گھنٹے بعد بھی گرفتار نہ کر سکی تاہم1 ملزم کو پولیس نے گرفتار کرلیاہے جبکہ مرکزی ملزم کی گرفتاری کیلئے پولیس نے سی پی او کی ہدایات پر ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں گزشتہ روز بھی پولیس نے گنج منڈی ، بوہڑ بازار اور بھابڑہ بازار کے علاقوں میں اچانک چھاپے مارے 23مئی کو چٹیاں ہٹیاں میںمعمولی تلخ کلامی پر محمد یوسف عرف فوجی اور اس کے ماموں ارشد اور شبیر نے جنید اور اس کے والد محمد ظہیر پر فائرنگ کر دی محمد ظہیرماتھے پرگولی لگنے سے موقع پر جاں بحق ہو گیا تھاجبکہ تینوں افراد کی اندھا دھند فائرنگ کی زد میں آ کر فیصل خان، عبدالوحید،ایان علی شدید زخمی ہو گئے جبکہ فیصل خان نامی زخمی 2دن ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد انتقال کر دیا پولیس نے ارشدنامی شریک ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں