ضلع راولپنڈی میں اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جا ئے ،پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے عہدیداران کا مطالبہ

ہفتہ 25 مئی 2019 22:49

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2019ء) پنجاب ٹیچرز یونین راولپنڈی کے ضلعی صدر قاضی محمد عمران ،جنرل سیکرٹری راجہ اورنگزیب ،راجہ شاہد مبارک،ملک ظہیر الدین بابر،راجہ تیمور اختر،ظفر گل نیاز،شبیر احمد،چوہدری ظہیرالحق،راجہ عجائب،قاری کلیم ستی،ابرار شاہ،ارشد عباسی،طارق ستی، شیرمحمد اعوان،قاری عبدالرو،ْف ،شفیق احمد ،چوہدری اختر ساجد،اسرار احمد،ظہیر شاہ و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں سیکرٹری ایجوکشن پنجاب اور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے مطالبہ کیا ہے کہ ضلع راولپنڈی میں اساتذہ کی ان سروس پروموشن کے لیے ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جا ئے پروموشن کمیٹی کا اجلاس نہ بلانا بہت زیادتی ہے جو کہ ایک سوچی سمجھی سازش نظر آ رہی ہے راولپنڈی کے ایجوکیشن آفیسران چند ڈمی اساتذہ تنظیموں کے ہاتھوں میں کھلونا بنے ہوئے ہیں بار بار مطالبے کے باوجود کمیٹی کا اجلاس نہیں بلایا جا رہا اگر 31 مئی تک کمیٹی کا اجلاس نہ ہوا تو اساتذہ ترقی پانے والے اساتذہ سالانہ انکریمنٹ سے محروم ہو جائینگے سیکرٹری سکول ایجوکیشن کی واضح ہدایات ہیں کہ ہر ماہ کی چار تاریخ کو ڈیپارٹمنٹل پروموشن کمیٹی کا اجلاس بلایا جائے مگر گذشتہ ایک سال سے راولپنڈی میں پروموشن کمیٹی کا ایک بھی اجلاس منعقد نہیں ہو سکا حالانکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (زنانہ) اور ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (مردانہ ) کے دفاتر کی طرف سے پروموشن کے منتظر اساتذہ کی فائلیں تیار پڑی ہیں مگر چند ڈمی اور کاغذی اساتذہ نمائندوں کی بلیک میلنگ کی وجہ سے ایجوکیشن آفیسران پروموشن کے منتظر اساتذہ کے صبر کا امتحان لے رہے ہیں جو کہ بہت زیادتی ہے اور ایک سوچی سمجھی سازش کے تحت اساتذہ کو سالانہ انکریمنٹ سے محروم کرنے کی تیاریاں ہو رہی ہیں ،پنجاب ٹیچرز یونین نے سیکرٹری ایجوکیشن سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر فوری نوٹس لیا جائے اور حقدار اساتذہ کو اُن کا حق دیا جائے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں