ماڈل کورٹس،قتل کی41اور منشیات کی39مقدمات کے فیصلے سنائے گئے

ہفتہ 25 مئی 2019 22:51

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ڈائریکٹر جنرل ماڈل کورٹس سہیل ناصر نے کہاہے کہ پاکستان کی ماڈل کورٹس میں مقدمات کی تیز ترین سماعت کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کے روز ملک بھر کی 110ماڈل کورٹس نے مجموعی طور پر 80 مقدمات کے فیصلے سنائے جن میں قتل کی41اور منشیات کی39مقدمات شامل ہیں۔تمام عدالتوں نے کل356گواہان کے بیانات قلمبند کیے۔عدالتی فیصلوں میں5مجرمان کو سزائے موت اور10کو عمر قید کی سزا سنائی گئی جبکہ دیگر17 مجرمان کو کل220سال2 ماہ قید اور12165807روپے کا جرمانہ بھی کیا گیا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں