ناجائز اسلحہ رکھنے اورمنشیات فروشوں کے خلاف کاروائی میں11ملزمان گرفتار

ہفتہ 25 مئی 2019 22:56

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) راولپنڈی پولیس نے ناجائز اسلحہ رکھنے والوںاورمنشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کاروائی کرتے ہوئی11ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے بھاری مقدار میں اسلحہ ومنشیات بر آمد کر لئے ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ گوجر خان پولیس نے شفقت سے 1پستول بورمعہ 3روند ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ارسلان سے 1پستول 30بور معہ 3روند ، تھانہ وارث خان پولیس نے خانزادہ سے 1پستول 30بور معہ 4روند اور صدام سے ایک عدد چھری ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے بلال سے 1پستول 32بور معہ 3روند ، تھانہ ویسٹریج پولیس نے ساجد سے 300گرام چرس ، تھانہ سول لائن پولیس نے حیدر سے 150گرام چرس ، تھانہ ائیر پورٹ پولیس نے اورنگزیب سے 20لیٹر شراب ، تھانہ کلر سیداں پولیس نے فردوس سے 10لیٹر شراب، تھانہ ریس کورس پولیس نے شہزاد سے 15لیٹر شراب، تھانہ کینٹ پولیس نے طاہر سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لیے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں