آر پی اوکا سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ

ہفتہ مئی 22:56

راولپنڈی25مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد احسان طفیل نے راولپنڈی میں یوم علی کے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔آر پی او راولپنڈی کو ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ڈویژن نے جلوس کے سیکورٹی انتظامات کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔آ ر پی او راولپنڈی نے گنج منڈی نانک پورہ میں ہونے والے فائرنگ واقعہ کے جائے وقوعہ کا بھی ملاحظہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی کیپٹن(ر)محمد احسان طفیل نے راولپنڈی ضلع میں 21رمضان المبارک کو یوم علی کے سلسلہ میں نکالے جانے والے مرکزی جلوس کے روٹ کا معائنہ کیا۔روٹ پر راولپنڈی پولیس کی جانب سے کئے گئے سیکورٹی انتظامات کے متعلق ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی اور ایس پی راول ڈویژن نے آر پی او راولپنڈی کو تفصیلی بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

آر پی او راولپنڈی نے ہدایت جاری کی کہ فول پروف سیکورٹی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔آر پی او راولپنڈی نے بعد ازاں گنج منڈی نانک پورہ فائرنگ واقعہ کے جائے وقوعہ کا بھی دور ہ کیا۔ آر پی او راولپنڈی نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی کو ملزمان کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کئے۔ آر پی او راولپنڈی نے راولپنڈی تھانہ ائیرپورٹ کے علاقہ گریسی لائن میں واقعہ امام بارگاہ کا بھی دورہ کیا اور یوم علی کے موقع پرکئے جانے والے سیکورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ عوام کے جان و مال کی حفاظت اور انہیں انصاف کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments