اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جمہوریہ کانگو میں شہادت پانے والے پاکستانی نائیک نعیم رضا کو یو این میڈل سے نوازا ہے، آئی ایس پی آر

ہفتہ 25 مئی 2019 22:56

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 مئی2019ء) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیومئنول دی ایلیویریہ گیٹرس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں جمہوریہ کانگو میں شہادت پانے والے پاکستانی نائیک نعیم رضا کو یو این میڈل سے نوازا ہے، نعیم رضا جنوری 2018 میں ایک حملے میں جام شہادت نوش کر گئے تھے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق یہ ایوارڈ ان کی ذمہ داری کے دوران عظیم قربانی پر دیا گیا۔ اب تک 156پاکستانی امن مشن کے دوران عالمی امن اور استحکام کے لئے جانوں کا نذرانہ پیش کرچکے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں