راولپنڈی، ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا وصولیوں کا عمل تیز کر دیا ،نادہندگان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ

ایکسائز راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے وصولیوں کا عمل تیز کر دیاہے ،اس حوالے سے ایکسائز راولپنڈی نے گذشتہ برس کی نسبت پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اب تک دو کروڑ روپے کی اضافی رقم وصول کی ہے،ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن محمد سمیر

منگل 11 جون 2019 23:49

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جون2019ء) ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی نے وصولیوں کا عمل تیز کر دیا ،نادہندگان کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہ برتنے کا فیصلہ ،ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی محمد سمیر نے بتایاکہ ایکسائز راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے وصولیوں کا عمل تیز کر دیاہے ،اس حوالے سے ایکسائز راولپنڈی نے گذشتہ برس کی نسبت پراپرٹی ٹیکس کی مد میں اب تک دو کروڑ روپے کی اضافی رقم وصول کی ہے جبکہ پروفیشنل ٹیکس کی مد میں گذشتہ برس کی نسبت ایک کروڑ روپے اضافی وصول کیے گئے ،اسی طرح انٹرٹینمنٹ ٹیکس کی مد میں 10لاکھ روپے کی اضافی وصولی کی گئی ہے ای ٹی او ایڈمن ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی محمد سمیر کے مطا Vبق نادہندگان کو 15جون تک کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے اور اس عرصہ میں ایکسائز راولپنڈی نے پراپرٹی ٹیکس نادہندگان سے 15کروڑ روپے کی وصولی کا ہدف مقرر کیا ہے ،پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کریک ڈائون کے دوران ان کی جائیداد کی قرقی اور نادہندگان کی گرفتاری عمل میں لائی جائے گی ،دوسری جانب ایکسائز راولپنڈی نے ٹوکن ٹیکس نادہندگان کے خلاف بھی کارروائی تیز کر دی ہے ،ڈائریکٹر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن راولپنڈی چوہدری محمد سہیل ارشد کی ہدایات پر نادہندہ گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا سلسلہ جاری ہے تاہم وصولیوں کے عمل کو تیز کر دیا گیا ہے اور ٹوکن ٹیکس نادہندگان کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ سزاء اور جرمانے سے بچنے کے لیے ٹیکس کی ادائیگی یقینی بنائیں، نادہندہ گاڑی مالکان کے خلاف کارروائی کے لیے (آج ) بدھ کو ضلع بھر میں جنرل ہولڈ اپ کا انعقاد کیا جائے گا جس کے دوران نادہندگان کی گاڑیاں بند کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رجسٹریشن بکس و دیگر کاغذات بھی ضبط کیے جائیں گے ،جنرل ہولڈ اپ کے لیے راولپنڈی میں 4 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو کہ ضلع بھر میں کارروائی کریں گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں