راولپنڈی:تھانہ کلر سیداں پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ

بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے 150لیٹر شراب برآمد کر لی

جمعرات 13 جون 2019 00:16

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) تھانہ کلر سیداں پولیس کا شراب کی بھٹی پر چھاپہ بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار کر کے 150لیٹر شراب برآمد کر لی اطلاعات کے مطابق ایس ڈی پی او کہوٹہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایاکہ منشیات کے ناسور کے خاتمے کیلئے سٹی پولیس افسر کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا نے ایس پی صدر دویژن رائے مظہر اقبال کو خصوصی ٹاسک دیا جنہوں نے میری زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ کلر سیداں انسپکٹر بشارت عباسی و دیگر ملازمان پر مشتمل ٹیم تشکیل دی ایس ایچ او کلر سیداں اور اس کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے میر گالہ منگرال شراب کی بًھٹی پر ریڈکیا اوربدنام زمانہ منشیات فروش اورنگزیب عرف شاہ زیب کو گرفتار کر لیا گرفتار ملزم کے قبضہ سے 150لیٹر شراب برآمد کی گئی ملزم اورنگزیب نے آبادی سے دور اپنے گھر کے ملحقہ مکان میں بھٹی بنا رکھی تھی جس میںوہ شراب تیار کرتا تھا اور اپنے مخصوص گاہکوں کو فروخت کرتا تھا ۔

(جاری ہے)

پولیس نے برآمد ہونے والی شراب کو قبضہ میں لے کر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیاراولپنڈی پولیس آئندہ بھی منشیات فروشوں کے خلاف بھر پور کارروائیاں جاری رکھے گی ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں