چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کی جاپان کے سفیربرائے اکنامکس اینڈ ڈپلائمنٹ ’’یوجی یوکیٹ سے ملاقات

پنجاب بھر کے دوردرازاور پسماندہ علاقوں کے 2.6ملین مستحق طلبا وطالبات پیف کے مفت اور معیاری تعلیمی منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں، واثق قیوم عباسی

جمعرات 13 جون 2019 00:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) چیئرمین پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(پیف) واثق قیوم عباسی نے جاپان کے سفیربرائے اکنامکس اینڈ ڈپلائمنٹ ’’یوجی یوکیٹا‘‘(Yuji Tokita)سے ملاقات کی ملاقات میں چیئرمین پیف نے جاپانی سفیر کو پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے تعلیمی میدان میں اٹھائے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیاچیئرمین پیف نے بتایا کہ پنجاب بھر کے دوردرازاور پسماندہ علاقوں کے 2.

(جاری ہے)

6ملین مستحق طلبا وطالبات پیف کے مفت اور معیاری تعلیمی منصوبے سے مستفید ہو رہے ہیں پیف پروگرامز’’ایف اے ایس‘‘(FAS)کے تحت کل 3,766 رجسٹرڈسکولوںمیں 1,931,450 بچے ، ای وی ایس (EVS)کے تحت رجسٹرڈ 1,636سکولوں میں 462,737 اور (این ایس پی( NSP) پروگرام کے تحت رجسٹرڈسکولوںمیں 286,378 طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیںان تعلیمی منصوبوں سے مستفیدہونے والوںمیں 46فیصد لڑکیاں ہیں اسی طرح پیف اقلیتوں کواس مفت تعلیمی منصوبے سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا نے میں بھی حوصلہ افزائی کررہاہے جاپانی سفیربرائے اکنامکس اینڈ ڈپلائمنٹ مسٹریوجی یوکیٹا نے کہاکہ جاپان جائیکا(Japan Interional Cooperation Agency, JICA) کے ذریعے پاکستان میں فنی اور پیشہ وارانہ تعلیم کے فروغ میں موثر کرداراداکررہاہے اس موقع پر دونوں شخصیات نے باہمی دلچسپی کے امور پرتبادلہ خیال کیا اور پاکستان میں تعلیمی شعبے میں مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں