راولپنڈی: پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام مرغبانی کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کیلئے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کے دورانئے کے کورس کا آغاز

جمعرات 13 جون 2019 00:17

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پولٹری ریسرچ انسٹی ٹیوٹ مری روڈ شمس آباد راولپنڈی کے زیر اہتمام مرغبانی کے کاروبار سے وابستہ لوگوں کیلئے مرغبانی کے بارے میں ایک ہفتے کے دورانئے کے کورس کا آغاز کیا جا رہا ہے جو 17جون سے شروع ہو کر 21جون تک جاری رہے گاکورس کے اوقات کار صبح9 بجے تادوپہر1 بجے ہوں گے اس کورس میں شرکت کے خواہش مند خواتین و حضرات ادارہ ہذا سے درخواست فارم حاصل کر کے اپنی رجسٹریشن 17جون تک ادارہ ہذا میں جمع کروا سکتے ہیں اس کورس کی کوئی فیس نہیں ہے مرغبانی سے وابستہ افراد اس کورس سے استفادہ حاصل کر کے اپنے کاروبار کے ساتھ ساتھ اپنی آمدن میں بھی خاطر خواہ اضافہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں