حکومت نے ظالمانہ بجٹ پیش کرکے غریب عوام کی امیدوں پرپانی پھیر دیا، ڈاکٹر اشتیاق عرفان

اہوں میں 10فیصد اضافہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ہے ،جب سے موجود حکومت اقتدار میں آئی ہے مہنگائی بڑھتی ہی جارہی ہے، صدر پریم یونین سی بی ا ے راولپنڈی

جمعرات 13 جون 2019 00:17

اولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2019ء) پریم یونین سی بی اے راولپنڈی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے کہا ہے کہ حکومت نے ظالمانہ بجٹ پیش کرکے غریب عوام کی امیدوں پرپانی پھیر دیا،تنخواہوں میں 10فیصد اضافہ مہنگائی کو دیکھتے ہوئے اونٹ کے منہ میں زیرے کے برابر بھی نہیں ہے ،جب سے موجود حکومت اقتدار میں آئی ہے مہنگائی بڑھتی ہی جارہی ہے پٹرول،گیس،بجلی کی قیمتوں میں آئے روزاضافہ کردیا جاتا ہے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس کررہ گئے حالیہ بجٹ میں عوام کیلئے ریلیف نام کی کوئی چیز موجود نہیںآئی ایم ایف کو راضی کرنے کے لیے یہ بجٹ پیش کیا گیا نہ کہ پاکستان کی عوام کو مزدور پہلے ہیں مہنگائی کی چکی میں پس رہا ہے سونامی سرکار نے مہنگائی کی سونامی کا اعلان کر دیا ہم اس ظالمانہ بجٹ کو کسی طور پر بھی تسلیم نہیں کرتے ریل کا مزدور اس بجٹ کے خلاف سراپا احتجاج ہے ان خیالات کا اظہار پریم یونین سی بی اے راولپنڈی کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اشتیاق عرفان نے بجٹ کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ عوام کو بجٹ سے بہت توقعات وابستہ تھیں مگر ان کی ساری امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ٹیکس میں اضافہ غریب عوام کی کمر توڑ دے گا چھوٹے سرکاری ملازمین پس کررہ گئے حکومت فوری طور پر چھوٹے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں مزید اضافے کااعلان کرکے انہیں ریلیف فراہم کرے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں