محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر6سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دیدی

ہفتہ 15 جون 2019 23:16

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 جون2019ء) محکمہ تعلیم پنجاب نے ضلع راولپنڈی میں مجموعی طور پر6سرکاری سکولوں کو اپ گریڈ کرنے کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت3پرائمری سکولوں کو اپ گریڈ کر کے ایلیمنٹری جبکہ3ایلیمنٹری سکولوں کو سکینڈری کا درجہ دے دیا گیا ہے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یونین کونسل بجنیال میںگورنمنٹ گرلز پرائمری سکول موہڑی کھتراں ،گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول ڈھوک بدھال ،اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول مجاہد کو ایلیمنٹری سکول کا درجہ دے کر ہر سکول میں 1ہیڈ مسٹریس ، 1 سائنس ٹیچر،1آرٹس ٹیچر ، 1لیب اسسٹنٹ اور 1نائب قاصد کی منظوری دی ہے اسی طرح گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول چوی خالصہ تحصیل کلر سیداں ، گورنمنٹ بوائز ایلیمنٹری سکول بگاں شیخاں راولپنڈی اورگورنمنٹ گرلزایلیمنٹری سکول موہوٹا موہڑہ راولپنڈی کو سکینڈری سکول کا درجہ دے کر تینوں سکولوں میں 1ہیڈ مسٹریس ، 1 سائنس ٹیچر،1آرٹس ٹیچر ، 1لیب اسسٹنٹ اور 1نائب قاصدکی منظوری دے کر نوٹیفکیشن ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر و چیف ایگزیکٹو افسر راولپنڈی کو بھجوا دیا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں