]راولپنڈی ،پنجاب ہا ئو سنگ سو سا ئٹی کے ذر یعے سرکا ری محکموں ولوگوں کو بنیا د ی سہو لیات سے مز ین ہا ئو سنگ سکیمز فراہم کی جا رہی ہیں ، ڈپٹی کمشنر چو ہد ری محمد علی ر ندھاوا

اتوار 16 جون 2019 20:55

aراولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ندھاوا نے کہا کہ پنجاب ہا ئو سنگ سو سا ئٹی کے ذر یعے سرکا ری محکموں ولوگوں کو بنیا د ی سہو لیات سے مز ین ہا ئو سنگ سکیمز فراہم کی جا رہی ہیں جس کے ذر یعے انہوں منا سب داموں پر جگہ فراہم کی جا تی ہے۔ڈسٹرکٹ ہاوسنگ کمیٹی کے اجلاس میں متفرق امور پربھی غور کیا گیا جس میں بتا یا گیا کہ راولپنڈی میں نیا پاکستان پراجیکٹ کی ہاوسنگ سکیم کے قریب بنائی جائے گی اور اس سلسلے میںراولپنڈی میں ایرا ڈیویلپمنٹ سکیم تھر ی کے انتخاب کا جائزہ لیا گیاانہوں نے کہا کہ جی ٹی روڈ کے قریب دو ایکٹر رقبے پر مجوزہ ہاوسنگ سکیم زیر غور ہے جہاں پانی اور بجلی کی سہولت باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے ان خیا لات کا اظہا ر انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی میں ڈسٹر کٹ ہا ئو سنگ کمیٹی راولپنڈی میں منعقدہ جائزہ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر صدر زاہد خان، ڈپٹی ڈا ئر یکٹر پنجاب ہا ئو سنگ اینڈ ٹا ئون پلا ننگ ایجنسی(فاٹا) طارق محمود چو ہد ری، چیف افسرضلع کو نسل، چیف آفیسرمیو نسپل کا ر پو ریشن اور را جہ تیفور ایس پی وپولیس افسران سمیت د یگر متعلقہ افسران کی بڑی تعداد نے شر کت کی اجلاس میں ڈپٹی ڈا ئر یکٹرفا ٹا کی جا نب سے مختلف ایجنڈا پوا ئنٹس ز یر بحث لا ئے گئے ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں گلزار قائد کے علاقے میں پولیس چوکی کی تعمیر کے لئے متبادل جگہوں پر غورکیاگیا اور اس سلسلے میں ضلع کو نسل کو ہدا یت کی گئی کہ وہ اس بارے میں تفصیلی ر پو رٹ پیش کر یں۔ اسی طرح گلزار قائد میں مسجد کی تعمیر کیلئے مخصوص پلاٹ کی الاٹمنٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔سکیم ون خیا بان سر سید میں پولیس سٹیشن کے لئے مختص تین کنال نو مر لے کی ز مین کے مسئلے پر اسسٹنٹ کمشنر صدر کو ہدا یت کی گئی کہ اس پر تفصیلی ر پو رٹ مر تب کر یں تا کہ اس پر اس پر پیش رفت کی جا سکی۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں