%راولپنڈی و چکلالہ کنٹومنٹ بورڈ کے علاقے میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تجاوازت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ،محمد بشارت راجہ

_سروس اسٹیشن کے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے سروس اسٹیشن کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں، آدڑہ سے چکری روڈ کے پیچ ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ، وزیر قانون و بلدیات پنجاب

اتوار 16 جون 2019 20:55

۱راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ راولپنڈی و چکلالہ کنٹومنٹ بورڈ کے علاقے میں پانی کی قلت کو دور کرنے کے ساتھ ساتھ غیر قانونی تجاوازت کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ سروس اسٹیشن کے پانی کے ضیاع کو روکنے کے لیے سروس اسٹیشن کے مالکان کو نوٹس جاری کئے جائیں اور فلٹریشن پلانٹ سے ضائع ہونے والے پانی کاسدباب کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ آدڑہ سے چکری روڈ کے پیچ ورک کو جلد از جلد مکمل کیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ مون سون کے دوران راولپنڈی میں سیلاب کی صورت حال سے نمٹنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیںیہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس راولپنڈی چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ میں پانی کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ایم پی اے عامر بٹ ،ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا ،اے ڈی سی جی ملیحہ جمال ، سی ای او چکلالہ کنٹونمنٹ بورڈ علی عرفان رضوی ، اے سی کینٹ رمشا جاوید، ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کینٹ فیصل وٹو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران بھی موجود تھیصوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر راشد منہاس روڈ کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

محمد بشارت راجہ نے ایڈیشنل سی ای او راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کو ہدایت کی کہ سٹریٹ لائٹس کی مرمت کا کام ترجعی بنیادوں پر کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ڈھیری حسن آباد میں موجود ڈسپنسری کو جدید سہولیات سے آراستہ کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ شہر کی صفائی کے ساتھ ساتھ کوڑا کرکٹ کو روزانہ کی بنیاد پر ٹھکانے لگایا جائے ۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چوہدری محمد علی رندھاوا نے کہا کہ کنٹونمنٹ کی حدود میں شہری آبادی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں