ٓراولپنڈی ، حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلا جواز گرفتاریاں کر رہی ہے، بابر جدون

اتوار 16 جون 2019 20:55

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جون2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی سٹی صدر بابر جدون نے کہا ہے کہ حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے بلا جواز گرفتاریاں کر رہی ہے حکومت اپنے انتخابی وعدے کے مطابق عوام کے مسائل حل کرنے کی بجائے عوام پر بجٹ کی صورت میں مہنگائی کا بم گرا رہی ہے بہت جلد پاکستان کے عوام بلاول بھٹو زر داری کی قیادت میں باہرنکل کر بھرپور عوامی تحریک چلائیںگے انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زردار اور فریال تالپور کو فوری رہا کیا جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان پیپلز پارٹی راولپنڈی کے زیر اہتمام سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کے خلاف راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئر رہنما رشید میر، سٹی صدر بابر جدون، چوہدری افتخار، توقیر عباسی، آصف شفیق ستی، چوہدری اسد پر ویز، عثمان ستی، گل ناز بادشاہ، راجہ ظہیر، حسین طارق، شیخ ناصر، مرزا پرویز کیانی، راجہ ساجد عمر، طارق وحید بٹ، ڈاکٹر بشیر شاہ، شوکت ایوب ، سردار الطاف خان، راجہ جہانگیر اختر، نوید کنول، منصور عباسی، سہیل اشتیاق، راجہ جمیل، رانا شوکت شیخ فرقان، عاشق حسین عباسی، احسن Eذوالفقار،حاجی صابر،رفیق راجپوت سمیت دیگر نے شرکت کی۔

مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی سٹی کے جنرل سیکرٹری سٹی چوہدری افتخار، توقیر عباسی اور دیگر نے آصف زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے قائدین اور کارکن گرفتاریوں سے نہیں ڈرتے پہلے بھی بے بنیاد اور جھوٹے مقدمات کا سامنا کیا اب بھی ڈٹ کر مفابلہ کریں گے ملک میں یکطرفہ احتساب اور سیاسی انتقام کو نہیں مانتے احتساب وہ کرے جس کے اپنے ہاتھ صاف ہوں کارکن پارٹی قیادت کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مرد حر آصف علی زرداری کے لئے جیل کوء نہیں چیز نہیں انھوں نے پہلے بھی ساڑھے گیاراں سال بے گناہ جیل کاٹی اور با عزت رہا ہوئے اب بھی انشاء اللہ سرو خرو ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکن جیلوں سے نہیں ڈرتے ہم نے آمریت کے دور میں بھی جمہوریت کی جدوجہد کی انشاء اللہ سابق صدر آصف علی زرداری اور فریال تالپور جلد سرو خرو ہوں گے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ آصف علی زردار اور فریال تالپور کو فوری رہا کیا جائے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں