راولپنڈی، بینظیر بھٹو ہسپتال میں 5روزہ پولیو مہم کا افتتاح

پیر 17 جون 2019 23:51

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) بینظیر بھٹو ہسپتال میں 5روزہ پولیو مہم کا افتتاح کردیا گیا ہسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر رفیق احمد نے بچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر مہم کا افتتاح کیا جبکہ اس موقع پر والدین سے اپیل کی کہ اس مرض سے چھٹکارہ حاصل کرنے کیلئے والدین پولیو ٹیموں سے تعاون کرے جبکہ دوسری جانب بی بی ایچ انتظامیہ نے بی بی ایچ ایمپلائز کالونی میں کروڑوں روپے کی 4کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروالی جبکہ سرکاری اراضی پر بنائی جانیوالی تعمیرات کو مسمار کر کے اراضی بینظیر بھٹو ہسپتال کے حوالے کردی گئی ہے جسے جلد ہی استعمال میں لایا جائیگاانہوں نے کہا کہ 5 روزہ پولیومہم کا آغاز ایس این آئی ڈی کے تحت کیا گیا ہے جبکہ اس مہم کے دوران جہاں پولیو کے خطرہ لاحق ہوگا پولیو ٹیمیں اُس جگہ جا کر خصوصی طور پر بچوں کو پولیو کے قطرے پلائینگی جبکہ دوسری جانب بی بی ایچ انتظامیہ نے ایمپلائز کالونی میں محکمہ ہیلتھ کے اعلیٰ افسر کی جانب سے سرکاری اراضی پر قبضہ واگزار کروالیا ہے جبکہ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمنٹے کیلئے پولیس کی بھاری نفری کو طلب کیا گیا تاہم انتظامیہ نے سرکاری اراضی پر بنائی جانیوالی تعمیرات کو بھی مسمار کردیا اور اراضی بی بی ایچ ہسپتال انتظامیہ کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ محکمہ ہیلتھ کے افسر کی جانب سے کئی سالوں سے سرکاری اراضی پر قبضہ رکھا تھا جبکہ اراضی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے جسے آج واگزار کروالیا گیا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں