راولپنڈی پولیس کا پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا انعقاد

منگل 18 جون 2019 00:01

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) انسپکٹرجنرل آف پولیس ،پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز کے احکامات کے مطابق راولپنڈی پولیس نے پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز راولپنڈی میں جنرل پریڈ کا انعقادکیا، جنرل پریڈ میں پولیس کے چاق وچوبند دستوں نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر کو سلامی پیش کی اس موقع پر ایس پی راول ڈویژن اکرم خان نیازی ، ایس پی پوٹھوہار ڈویژن سید علی ، ایس پی صدر ڈویژن رائے مظہر اقبال ، اے ایس پیزو ایس ڈی پی اوز ،ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز راجہ طفیور اختر،ایس ایچ اوز نے شرکت کی جنرل پریڈ کے دوران ضلعی پولیس ،ایلیٹ فورس ، ڈولفن سکارڈ اورسٹی ٹریفک پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے ایس ایس پی آپریشنز راولپنڈی سید علی اکبر کو سلامی پیش کی۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں