پولیو ویکسین ہر بچے کے لئے ہی ضروری ہے جیسے جسم کے لئے غذا اہم ہے، محمد بن اشرف

منگل 18 جون 2019 00:01

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ پولیو ویکسین ہر بچے کے لئے ایسے ہی ضروری ہے جیسے جسم کے لئے غذا اہم ہے پولیو ایک لاعلاج مرض ہے لیکن بچے کو پولیو ویکسین پلانے سے اس لاعلاج مرض سے بچا جا سکتا ہے اس امر کا اظہار انہوں نے گزشتہ رو ز راجہ بازار میں پولیو مہم کے دوران بچے کو پولیو کے قطرے پلاتے ہوئے کیا انہو ں نے کہا کہ والدین ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنے 5 سال تک کے بچوں کو پولیو ویکسین کے قطرے لازمی پلوائیں تاکہ ان کا بچہ صحت مندانہ زندگی گزار سکے اس سلسلے میں پولیو ٹیموں کے ساتھ بھر پور تعاون کریں انہوں نے اس موقع پر والدین کو پیغام دیا کہ پولیو آپ کے بچے کا بدترین دشمن ہے جو بچے کے جسم میں داخل ہو کر اسے عمر بھر کے لئے معذور یا موت کا شکار کر سکتا ہے اس بیماری کا کوئی علاج نہیں لیکن اس سے بچائو کے لئے پولیو ویکسین موجود ہے پولیو ویکسین مکمل طور پر محفوظ ہے اس ویکسین کا استعمال کر کے اپنے ملک پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لئے کردار ادا کریں سی ٹی او نے کہا کہ پولیوایک ایسی بیماری ہے جو ایک وائرس کے ذریعے ایک بچے سے دوسرے بچے کو لگ سکتی ہے پولیو کا جراثیم جو ایک وائرس کہلاتا ہے بچے کے جسم میں داخل ہو کر معذوری یا مو ت کا سبب بن سکتا ہے اس لئے والدین اپنے بچوں کی صحت مندانہ زندگی کے لئے پولیو کے قطرے لازمی پلوائیں ۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں