انسداد پولیو مہم کے 4لاکھ سے زائد بچوں کو قطرے پلائے جائینگے،ڈاکٹر راشد خان

17 جون سے جاری3روزہ انسداد پولیو مہم کیلئے مجموعی طور پر 1300 سے زائد ٹیمیں بنائی گئی ہیں، چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ راولپنڈی

منگل 18 جون 2019 22:43

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) چیف ایگزیکٹو افسر ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر محمد راشد خان نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں جاری انسداد پولیو مہم کے پہلے دن 2 لاکھ دو ہزار 155 اوردوسرے دن 2 لاکھ 75ہزار بچوں کو پولیو سے بچاؤکے قطرے پلائے جائیں گی17 جون سے جاری3روزہ انسداد پولیو مہم کے لئے مجموعی طور پر 1300 سے زائد ٹیمیں بنائی گئی ہیں سی ای او ہیلتھ راولپنڈی ڈاکٹر محمد راشد خان نے ان خیالات کا اظہار انسداد پولیو مہم کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے منعقدہ اجلاس میں کیا انہوں نے کہا کہ انسداد پولیو مہم کے سو فیصد نتائج حاصل کرنے کے لیے بھرپور منصوبہ بندی کی گئی ہے اور موجودہ صورتحال میں تمام ٹیمیں پوری طرح متحرک ہیں اور زندگی کے تمام مکاتب فکر کے لوگ بھی اس مہم میں اپنا کردار ادا کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تمام فیلڈ ٹیموں کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جارہی ہے اور اس سلسلے میں آر پی او اور سی پی او راولپنڈی سے مسلسل رابطے میں ہیں اور وہ ذاتی طور پر ان ٹیموں کے لیے سکیورٹی انتظامات کی نگرانی کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء نے انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور مساجد میں خصوصی طور پر شہریوں کو پولیو ویکسینیشن کی افادیت کے بارے میں میں بتایا جا رہا ہے ہے اور اس سلسلے میں منفی پروپیگنڈا کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں