پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور پر مسافروں کی جان کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے،محمد بن اشرف

پی ایس وی ڈرائیور خواتین مسافر کا احترام کریں،ا نسانیت کی قدر کریں اور اوور لوڈنگ نہ کریں، چیف ٹریفک افسر راولپنڈی

منگل 18 جون 2019 23:25

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جون2019ء) چیف ٹریفک افسر راولپنڈی محمد بن اشرف نے کہا ہے کہ پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیور پر دورانِ ڈرائیونگ مسافروں کی جان و مال کے تحفظ کی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے ڈرائیور کی ذراسی غلطی، لاپرواہی ، غفلت اور ٹریفک قوانین و روڈسیفٹی قوانین سے لاعلمی یا خلاف ورزی خدانخواستہ کسی بڑے ر وڈحادثے کا سبب بن سکتی ہے لہٰذا پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیورز ذمہ داری کے ساتھ ٹریفک قوانین پر عمل کرتے ہوئے گاڑی چلائیں اور ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئیں ہدایات پر عمل کریں تاکہ مسافروں کے سفر کو محفوظ اور خوشگوار بنایا جا سکے اس امر کا اظہار انہوںنے پبلک سروس گاڑیوں کے ڈرائیوروں کے ضابطہ اخلاق سے متعلق ’’ روڈ سیفٹی و ٹریفک قوانین آگاہی‘‘ مہم کے حوالے ایک بیان میں کیا پی ایس وی ڈرائیوروںکے لئے ضابطہ اخلاق جاری کرتے ہوئے سی ٹی او محمد بن اشرف نے کہا کہ پی ایس وی ڈرائیور خواتین مسافر کا احترام کریں،ا نسانیت کی قدر کریں اور اوور لوڈنگ نہ کریں، سواری بیٹھاتے یا اتارتے وقت گاڑی کواس طرح کھڑا کریں جس سے دوسری ٹریفک کسی صورت بلاک نہ ہو ،غلط پارکنگ نہ کریں، تیز رفتاری اور خطرناک ڈرائیونگ پر سخت پابندی ہے اس کے نقصانات کو سمجھیں اور عمل کریں، بار بار اور بغیر سٹاپ کے گاڑی کو کھڑا مت کریں ،صرف تربیت یافتہ اور پی ایس وی ڈرائیونگ لائسنس ہولڈر ہی ڈرائیور گاڑی کو چلائیں انہوں نے کہا کہ مسافروں سے بدتمیزی نہ کریں، زائد کرایہ وصولی یا روٹ کی خلاف ورزی بھاری جرمانے کا سبب بنتی ہے ۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں