آ رپی او نے پولیس لائن میں دربار کا انعقادکیا، اعلیٰ افسران کی شرکت

پیر 24 جون 2019 19:03

راولپنڈی۔24جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن محمد احسان طفیل نے پولیس لائن میں دربار کا انعقادکیا، پولیس دربار میں سی پی او راولپنڈی، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی، ایس ایس پی انوسٹی گیشن، ایس ایس پی آپریشنز سمیت دیگر افسران نے کے علاوہ ضلعی پولیس، ڈولفن فورس، سٹی ٹریفک پولیس کے افسران و جوان کثیر تعداد میں شریک تھے۔

(جاری ہے)

آر پی او راولپنڈی کو پولیس لائن راولپنڈی پہنچنے پر راولپنڈی پولیس کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی۔آر پی او راولپنڈی نے پولیس کو اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سرانجام دینے کی ہدایت جاری کیں۔دربار میں آر پی او راولپنڈی نے کہا کہ ریجن کے افسران و ملازمان اپنے مسائل کے حل کے لئے ہر بدھ کو براہ راست میرے پاس آ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں