سالانہ امدادکی بندش پر جڑواں شہروں کی فنکار برادری کا احتجاج

پیر 24 جون 2019 19:03

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2019ء) جڑواں شہروں کے ریڈیو ،ٹی وی اور اسٹیج کے فنکاروں نے مستحق فنکاروں کی سالانہ مالی امداد ’’خدمت کارڈ ‘‘ کی بندش پر پیر کو نیشنل پریس کلب کیمپ آفس راولپنڈی کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور حکومت سے مطالبہ کیاکہ غیریب اور مستحق فنکاروں کی سالانہ مالی امداد کا استحقاق بحال کیا جائے تاکہ کسمپرسی کی زندگی گذارنے والے فنکاروں کو ریلیف مل سکے ۔

(جاری ہے)

راولپنڈی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ میں پی ٹی وی ریڈیو اور اسٹیج کے سینئر فنکاروں نے شرکت کی ۔اس موقع پر سینئر آرٹسٹ پی ٹی وی شہناز خان،منور خان آفریدی ،ریاض صدیقی سمیت جڑواں شہروں کے فنکاروں کی کثیر تعداد موجود تھی ۔شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اپنے مطالبات درج کر رکھے تھے ۔شرکاء نے کہاکہ کے پی کے حکومت فنکاروں کو ماہانہ 30ہزار روپے امداد دے رہی ہے تاھم پنجاب میں فنکاروں کو پہلے سے دی جانے والی سالانہ امداد بھی بند کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ فنکاروں نے اپنی زندگیاں فن کی خدمت میں گزار دیں تاھم ایوارڈ یافتہ فنکار بھی آج اپنے حق کے لیے سڑکوں پر ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں