راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں فش فارمنگ کا کاروبار تیزی سے ترقی کررہا ہے، اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماہی پروری پنجاب ثناء عروج

منگل 25 جون 2019 16:58

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹرمحکمہ ماہی پروری پنجاب ثناء عروج نے کہا ہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں مچھلی کی زبردست مانگ ہے کیونکہ مچھلی کاگوشت لذیذہونے کے ساتھ ساتھ غذائیت بخش بھی ہو تا ہے ،خطہ پوٹھوہار میں فش فارمنگ کا کاروبار تیزی سے فروغ پا رہاہے، فش فارمنگ کو نفع بخش کاروبار کے طور پر اختیار کرکے نہ صرف قومی ضروریات پوری کی جاسکتی ہیں بلکہ اس کی برآمد سے قیمتی زرمبادلہ بھی حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت پنجاب کے زیر اہتمام فش فارمنگ کے بارے میں عوامی آگاہی کے لئے سیکرٹری ماہی پروری پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل ماہی پروری سکندر حیات کی سربراہی میں پنجاب کے تمام اضلاع میں فش فارمنگ کے تربیتی کورسز منعقد کئے جا رہے ہیں جن کے شرکاء کو فش فارم مینجمنٹ کے بارے میں آگاہ کیا جا رہا ہے اور انہیں مفید معلومات فراہم کی جا رہی ہیںجن کی مدد سے وہ با آسانی اپنے فش فارم قائم کر سکتے ہیں اور مچھلی کی افزائش سے معقول منافع حاصل کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ فش فارمر ز کوزکورس سے حاصل ہونے والی معلوما ت سے فائدہ اٹھا کر نجی سطح پر فش فارمنگ کا شعبہ اختیار کر سکتے ہیں۔ ثناء عروج نے کہا کہ کورس میں ماہرین فش فارمنگ کے جدید طریقوں سے شرکاء کورس کو روشناس کر ارہے ہیں اور ضلع راولپنڈی کے مضافاتی علاقوں میں فش فارمنگ کا کاروبار تیزی سے ترقی کر رہا ہے۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں