ایکسائز راولپنڈی نے چھ ماہ میں 1300نادہندہ گاڑیاں بند کردیں

منگل 25 جون 2019 18:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی نے چھ ماہ کے دوران 1300نادہندہ گاڑیاں بند کر کے تقریباً دو کروڑ روپے کی ریکوری کر لی ۔محکمہ ایکسائز ٹیکسیشن اینڈ نارکوٹکس کنٹرول راولپنڈی کی جانب سے اے پی پی کو موصولہ اعداد و شمار کے مطابق ایکسائز موٹر برانچ راولپنڈی نے جنوری 2019سے 25جون 2019تک مجموعی طور پر41جنرل ہولڈکا انعقاد کیا جس کے دوران غیر رجسٹرڈ اور ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹر گاڑیوں کے خلاف ضابطے کی کارروائی کی گئی۔

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر راولپنڈی سہیل صابر نے قومی خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ نے گذشتہ چھ ماہ کے دوران ٹوکن ٹیکس کی عدم ادائیگی اور بغیر رجسٹریشن گاڑیوں کے خلاف کارروائی کے دوران تقریباً 10780 گاڑیوں کے چالان کیے اور ً 1300 نادہندہ گاڑیوں کو بند کیا گیا ۔

(جاری ہے)

ان کارروائیوں کے دوران مجموعی طور پر ایک کروڑ 90 لاکھ 20 ہزار پانچ سو روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کروائی گئی جبکہ واجبات کی ادائیگی پر اب تک 7482 گاڑیوں کوکلیئر کر دیا گیا ہے ۔

اسسٹنٹ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سہیل شہزاد نے سرکاری خبر رساں ادارے سے بات چیت کرتے ہوئے بتایاکہ محکمہ ایکسائز ٹیکس وصولی کیلئے سخت ترین اقدامات کرہاہے اور اب تک کے معمول کے جنرل ہولڈ اپ کے دوران موٹر برانچز کے چار سکواڈز کے ہمراہ پراپرٹی اور شعبہ ایکسائز کے افسران اور عملے نے کارروائی میں حصہ لیا ۔انہوں نے کہاکہ ٹوکن ٹیکس ڈیفالٹرز 30جون تک بغیر جرمانہ گاڑی کے ٹوکن ٹیکس کی ادائیگی اور دیگر صوبوں میں ادا شدہ ٹوکن ٹیکس کی تجدید کر وا کر قانونی کارروائی سے بچ سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں