نئے مالی سال میں عوامی فلاح و بہبود کے مزید منصوبے شروع کئے جائیں گے

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت کا افتتاحی تقریب سے خطاب

منگل 25 جون 2019 18:06

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں ملک پرعزم ترقی کی منازل طے کر رہا ہے۔ معیشت کے استحکام کے لیے تحریک انصاف کی حکومت اور آنے والے دنوں میں عوام کو واضح تبدیلی نظر آئے گی۔سابقہ حکومتوں کے تمام تر ترقیاتی منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا اور نئے مالی سال میںمذید عوامی فلاح و بہبود کے منصوبے شروع کئے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہباز ٹائون راولپنڈی میں مکمل ہونے والے ترقیاتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سابق تحصیل ناظم حامد نواز راجہ، محمد ناصر راجہ، بسم اللہ ویلفیئر کے صدر توقیر حسن شاہ، حاجی عمران ،حاجی طارق سمیت لوگوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر قانون و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے اقتدار سنبھالا تو ملک کا قومی خزانہ خالی تھا کیونکہ سابقہ حکومتوں نے ملک کو لوٹ کھسوٹ کے ذریعے نقصان پہنچایا جس کے ازالے کے لیے وقت درکار ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ وہ وقت دور نہیں جب ملک کی معیشت صحیح معنوں میں پروان چڑھے گی اور ملک پاکستان ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ عوام کا پیسہ عوام پر خرچ ہوگا اور اس حوالے سے تمام تر وسائل بروے کار لائے جا رہے ہیں۔

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں