ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجہ بازار کے مرکزی گیٹ پر رکشوں کی بھرمار ، مریضوں کو مشکلات کا سامنا

منگل 25 جون 2019 18:13

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راجہ بازار کے مرکزی گیٹ پر رکشوں کی بھرمار سے مریضوں کو مشکلات لاحق ہو گئیں ۔ڈی ایچ کیو راولپنڈی میں آنے والے مریضوں اور ان کے تیمارداروں کی اکثریت نے ’’اے پی پی‘‘{ کو بتایاکہ ہسپتال کے مرکزی داخلی گیٹ پر درجنوں کی تعداد میں رکشے کھڑے ہونے کی وجہ سے مریضوں کو آمد و رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے حتیٰ کہ ہسپتال میں آنے اور جانے والی ایمبولینسز کو بھی شدید دقت کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

(جاری ہے)

شہریوں نے قومی خبر ایجنسی کو بتایاکہ فوارہ چوک میں ٹریفک وارڈنز کی موجودگی کے باوجود ہسپتال کے گیٹ پر رکشوں کی بھرمار ہوتی ہے اور ٹریفک روانی میں رکاوٹ بننے والے ان رکشوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی نہیں کی جا تی ۔دوسری جانب ڈائریکٹر ڈی ایچ کیو ڈاکٹر خالد جنجوعہ نے ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ ہسپتال کے مرکزی گیٹ کے باہر ٹیکسیوں اور رکشوں کی موجودگی سے ہسپتال آنے والے مریضوں کو یقیناً مشکلات لاحق ہوتی ہیں تاھم وہاں سے رکشوں کو ہٹانا ہسپتال انتظامیہ کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ کام سٹی ٹریفک پولیس کا ہے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں