فائر سیفٹی آلات کی عدم موجودگی پر 300بلڈنگ مالکان کو نوٹسز جاری، بلند وبالاعمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیب کو یقینی بنا نے کے لئے سروے مکمل

منگل جون 19:31

راولپنڈی25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) محکمہ شہری دفاع نے ضلع راولپنڈی کی تمام بلند و بالا عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے سروے مکمل کر کے آتشزدگی پر قابو پانے کے لئے فائر سیفٹی آلات کی تنصیب نہ کرنے پر 300بلڈنگز مالکان کو نوٹسز جاری کر دیئے اور 60 افراد کے چالان عدالتوں میں پیش کئے۔اس حوالے سے محکمہ شہری دفاع کے چیف آفیسر طالب حسین نے گذشتہ روز" اے پی پی"سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لئے ضلع راولپنڈی کینٹ و شہر اور ملحقہ تحصیلوں میں بلند وبالاعمارتوں میں فائر سیفٹی آلات کی تنصیب کو یقینی بنا نے کے لئے سروے کئے گئے ہیں جس کے مطابق ضلع بھر میں 555ہائی رائز بلڈنگز ہیں جن میں 400تحصیل مری،120راولپنڈی کینٹ وشہر اور 35گوجر خان میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ بلند وبالا عمارتوں میں فائرسیفٹی انتظامات چیک کرنے کے لئے محکمہ شہری دفاع کی خصوصی ٹیموں نے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ سروے کیا اور انسپیکشن کی گئی جس دوران 300بلڈنگز مالکان کو بہتر انتطامات نہ کرنے پر نوٹسز جاری کئے گئے جن کی مدت پوری ہونے کے بعد نہ صرف جرمانہ کیا جائے گا بلکہ عمارتوں کوسربمہر کیا جائے گا،انہوں نے بتایا ہے کہ محکمہ کی جانب سے 60چالان اسٹنٹ کمشنر سٹی کی عدالت میں پیش کئے گئے جن کے کیسززیر سماعت ہیں۔

راولپنڈی شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments