سائلین کو سہولت فراہم کرنے کے لئے تمام تھانوں میں عوام خدمت ڈیسک بنائے جائیں گے، تھانوں میں آنے والے شہریوں کو آرام دہ جگہ،پانی اور چائے پیش کی جائے گی،سی پی او کی گفتگو

منگل 25 جون 2019 19:31

راولپنڈی25جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) سٹی پولیس آفیسر(سی پی او)کیپٹن (ر)محمد فیصل رانا نے کہاہے کہ پولیس کارویہ بدلنے کے لئے ضلع راولپنڈی کے تمام تھانوں میں عوام خدمت ڈیسک بنائے جا رہے ہیں تاکہ پریشان حال سائلین کو بہترین سہولیات مہیا کی جاسکیں،پولیس اہلکاروں اور افسران کے رویوں میں تبدیلی لانے کے لئے ریفریشرز کورسز کروائے جائیں گے۔

(جاری ہے)

یہ بات انہوں نے گذشتہ روز "اے پی پی " سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے بتایا ہے کہ عوام خدمت ڈیسک کا مقصد ایسے سائلین کے لئے سہولت فراہم کرنا ہے جو پریشانی کی حالت میں تھانوں میں رپٹ یا ایف آئی آر کا اندراج کروانے آتے ہیں مگر پولیس اہلکاروں کی جانب سے نہ تو انہیں آرام دہ جگہ پر بٹھایا جاتا ہے اور نہ ہی دیگر کوئی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ عوام خدمت ڈیسک پر سات دن چوبیس گھنٹے ڈیوٹی آفیسر موجود ہوگا جو سائلین کو آرام دہ کمرہ میں بٹھائے گا اور انہیں پانی چائے پیش کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں