پولیو فری ر یجن بنا نے کے لئے نان اٹینڈڈ اور ریفیو زل کیسز کو زیادہ سے زیادہ کور کیا جائے، ڈپٹی کمشنر

منگل 25 جون 2019 19:31

راولپنڈی 25 جون(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 جون2019ء) ڈپٹی کمشنر راولپنڈی چو ہد ری محمد علی ر ندھاوا نے کہاہے کہ راولپنڈی کو پولیو فری ر یجن بنا نے کے لئے ضروری ہے کہ پو لیو مہم کے بعد نان اٹینڈڈ اور ریفیوزل کیسز کو زیادہ سے زیادہ کور کیا جائے، آئند ہ نسلوںکو صحت مند مستقبل فرا ہم کر نے کے لئے ملک سے پولیو کا خا تمہ نا گز یر ہے اور اسکے لئے ضروری ہے کہ وا لد ین کو بھی ان کی ذ مہ دا ری کا احسا س دلا یاجا ئے تا کہ وہ اس با ت کی یقین د ہا نی کرلیںکہ 05سال سے کم عمر کاکوئی بچہ پو لیو کے قطر وںسے محر وم نہ رہے اور اگر کسی وجہ سے پو لیو ٹیمیں ان کے گھر نہیں پہنچ پا تی تومحکمہ صحت کے مجاز کو بروقت اطلاع کر یں۔

ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے ڈپٹی کمشنرآفس میں منعقدہ انسداد پو لیو مہم اجلاس کے شرکاء سے خطاب کے دوران کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میںایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر(ہیڈ کوا ٹر) صا ئمہ یو نس ، اسسٹنٹ کمشنر(سٹی) نعیم افضل، سی ای او ہیلتھ ڈا کٹرارشد،ڈ پٹی ڈ سٹر کٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرنو ید اکرم،ڈا کٹر ذ یشان ، ایریا کوا رڈ ینیٹرڈا کٹر ثروت کے علاوہ آلا ئیڈ ڈیپارٹمنٹس کے نمائندگا ن اور دیگرمتعلقہ سر کا ری افسران کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔

اس مو قع پر گز شتہ انسدادپو لیو مہم کی تفصیلات سے آ گاہ کر تے ہو ئے ڈا کٹر نو ید نے کہا کہ گز شتہ پو لیومہم کے بعد نان اٹینڈڈ اور ر یفیو زل کیسز کے کو ر یج پلان کے لئی174 یوسی ایم اوز، 444 ایریا انچا ر جز اور09 ڈی ڈی ایچ اوز کو تعینات کیا گیا۔17 سی21جون 2019کی مہم میں کیچ اپ کے دوران گو جر خان، راولپنڈی کینٹ، راولپنڈی سٹی، رورل اور ٹیکسلامیں کل99681 نان اٹینڈڈبچوں میں سی70618کو کور کیا گیاہے اسی طر ح 14042ر یفیوزل کیسز ریکا رڈ کیے گئے تھے جن میں8927 کو کور کیا گیا۔ ما ر کیٹ سر وے کیمطا بق1000بچوں کو چیک کیا گیا جن میں سی948 کو پو لیو سے بچا ئو کے حفاظتی قطرے پلوا ئے گئے تھے۔

متعلقہ عنوان :

راولپنڈی میں شائع ہونے والی مزید خبریں